کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تجاوزات کے خاتمے، غیر قانونی پارکنگ، فائر سیفٹی قوانین پر عملدرامد موثر بنانے کے اقدامات اور پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم کے دوران مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ز کی زیر نگرانی ناظم آباد میں ایک مارکیٹ سر بہر کر دی، جب کہ طارق روڈ پر پارکنگ فیس لینے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیے گئے۔ کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر ز نے کارروائیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹس ہفتے کو کمشنر کراچی کو پیش کیں۔