کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن کورٹ جنوبی نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےمقدمے میں ملزم سہیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 2 سال قید کی مزید سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اورملزم کو متاثرہ لڑکی کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ۔سرکاری وکیل کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں نے 2023 میں ملزم سے شادی کی تھی، اپریل 2025 میں 16 سالہ بیٹی نے بتایا کہ سوتیلے باپ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں، ماں نے ملزم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے تشدد کیا اور فرار ہو گیا۔