• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں اور نادرا انٹیلی جنس افسر سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے افغان شہریوں اور نادرا انٹیلی جنس افسر سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس ڈی ایچ اے فیز 3سے افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ملزم فیصل عرف عرفان نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ملزم فیصل کا نام غیر قانونی طور پر پاکستانی خاندان کے شجرہ نسب میں شامل کیا گیا تھا۔ملزم کے ساتھ آئے پاسپورٹ پراسیسنگ کے لیے 2افغانی دلاور خان اور جہانزیب خان کو ایف آئی اے اے سی سی لاہور نے حراست میں لیا۔ابتدائی تفتیش پر نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی کو جوہر ٹاؤن نادرا سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔ نادرا انٹیلی جنس افسر شعیب بھٹی ملزمان کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا۔ نادرا اہلکار اور دیگر ملزمان کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید