• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلادھار بارش کے نتیجے میں نیو سٹی کالونی زیر آب، مکینوں کااحتجاج

کوٹ غلام محمد (نامہ نگار) موسلادھار بارش کے نتیجے میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی نیو سٹی کالونی زیر آب آگئی۔ تمام گھروں میں بارش کا اور گندہ متعفن پانی جمع ہے اور انتظامیہ اس کی نکاسی کے سلسلے میں یکسر غافل نظر آرہی ہے۔ نیو سٹی کالونی کے سیکڑوں مکینوں نے میرپور خاص سامارو روڑ پر مہدی خاص خیلی، محرم کھوسو اور امیر علی نوندھانی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا اور گاڑیوں کی امدورفت مسدود کردی۔ متاثرین کہ کہنا تھا کہ یہ ہر سال ایسا کیوں کرتے ہیں اس کی جانب کبھی ہماری انتظامیہ نے توجہ نہیں دی۔ ہر سال ہی بارش میں یہ علاقہ ڈوب جاتا ہے اب تو بارش نے چاروں طرف تباہی مچادی ہے نیو سٹی کی تو حالت ہی خراب ہے سیکڑوں لوگ اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔

سندھ بھر سے سے مزید