لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ4ہزار خواتین لاپتہ ہراسانی کے خاتمہ کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں، دیگرسیاسی جماعتوں نے کبھی عورتوں کو حقوق نہیں دیے، دیگر سیاسی جماعتوں نے دعوئوں اور اعلانات کے باوجود کبھی خواتین کو ان کے حقوق نہیں دیے عورت جتنی مظلوم آج ہے پہلے نہ تھی پاکستان میں خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی ملک میں چار ہزار کے قریب خواتین لاپتہ ہیں عورتوں کی ہراسگی کے واقعات کے خاتمہ کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں، ریپ کے مجرموں کو سرعام لٹکایا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فحاشی و عریانی کے کلچر کی روک تھام کیلئے میڈیا کردار ادا کرے۔