• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی جمخانہ میں ضروری سہو لتیں فراہم کی جائینگی، بشارت راجہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے راولپنڈی جمخانہ کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و ماحولیات محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی جمخانہ کا دورہ کیا اور متعدد ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ راولپنڈی جمخانہ میں سہولیات کی کمی کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی، منصوبے کے تحت اب جمخانہ میں گیسٹ ہائوسز بلاک تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں 12 رہائشی کمرے ہوں گے۔ اس کے علاوہ سوئمنگ پول بنایا جائے گا جبکہ دیگر ضروری سہولیات بھی مہیا کریں گے، بعدازاں صوبائی وزیر نے جمخانہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سہولیات میں بہتری لانے کے لئے کمشنر راولپنڈی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسلام آباد سے مزید