• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین کو آفت زدہ قراردیکرنقصانات کاازالہ کیاجائے‘ اے این پی

کوئٹہ(پ ر)اے این پی کے مرکزی صوبائی ضلعی ذمہ داران کا اجلاس پشین میں زیر صدارت ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ ہواجس میں تنظیمی امور ‘ سیلابی صورتحال سانحہ کھوسٹ اور شہید شمشاد خان کاکڑ کی شہادت پر غور ہوااے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید ناصر عبدالباری کاکڑ صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری آغا امیر علی آغا عبید اللہ عابدعبدالصادق کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی رہنمائوں نے کہاکہ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے ضلع پشین میں انفراسٹرکچر زراعت اور گلہ بانی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے صوبائی حکومت ضلع پشین کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کریں سانحہ کھوسٹ اور شہید شمشاد کاکڑ کی پولیس کے ہاتھوں شہادت کی اعلی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اجلاس میں ضلعی مجلس عاملہ کااجلاس 28۔اگست صبح 10۔بجے باچاخان مرکز پشین طلب کیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید