• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے لڑائی شروع‘شیخ رشید‘ عمران پر پابندیاں بدترین آمریت‘ شاہ محمود

لاہور(ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے لڑائی شروع ہے‘ہم عمران خان کے ساتھ ہیں‘کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہےجبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ عمران خان کی براہِ راست تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا فیصلہ برائے نام جمہوری حکومت کی بدترین آمریت کا نمونہ ہے۔ تقاریر تو بند کروا دو گے یہ بتائو عمران خان کو کروڑوں پاکستانیوں کے دل سے کیسے نکالو گے؟۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو پنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شیخ رشیدکا کہناتھاکہ آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے چور اور ڈاکو نہیں۔ سب اداروں سے کہتا ہوں روک سکوتو روک لو عمران خان آنے والا ہے۔سڑکوں یا چوکوں پر فیصلہ کرنا ہے، ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح کرنی ہے یہ فیصلہ آپ کا ہے۔دریں اثنا اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف بھی اتھارٹی بن جائے گی۔یوٹیوبر کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے، ن اور ش آمنے آنے والی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید