دبئی(مانیٹرنگ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں اماراتی سفیر سیف محمد الزابی کو جلد آنے والے دنوں میں واپس تہران بھیجا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی 6سال بعد ہورہی ہے جو یو اے ای کی جانب سے ایران سے بہتر تعلقات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ امارات کی ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کی کوششوں کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔