• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پارٹیز اور خوست ہرنائی دھرنا کمیٹی کا زیارت کراس پر دھرنے کا اعلان

کوئٹہ(آن لائن)آل پارٹیز اور خوست ہرنائی دھرنا کمیٹی کا اجلاس صوبائی کوآرڈی نیٹر نور باچا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے دفتر میں ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی ، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مزمل کاکڑ، پشتون تحفظ موومنٹ کے ملک عبدالمجید کاکڑ ، زبیر شاہ آغا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ندا سنگر، شکیل افغان، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے انجینئر اجمل ناصر ، مزمل شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرنائی خوست واقعہ کے خلاف آج صبح زیارت کراس پر احتجاجاً دھرنا دیکر بند کردیا جائے گا ،انصاف کے حصول تک یہ تحریک جاری رہے گی ۔کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔شرکاء اجلاس نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید