کوئٹہ(پ ر)ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر نے گزشہ روز کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدرقاسم خان مندوخیل سے کوئٹہ بار کے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر ایس پی ٹریفک نصیرشاہ، میراسد لانگو،ندابشارت،عمران اللہ کاکڑودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کوئٹہ بار کے نائب صدرقاسم خان مندوخیل نے ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر کو شیلڈ بھی پیش کی۔