• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نا اہل ہوئے تو نواز شریف کی بحالی بھی مدھم ہو جائیگی، اہم گفتگو ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور اب توہین عدالت۔ عمران خان کیلئے تمام راستے نااہلی کی جانب گامزن ہیں۔ اِدھر عمران خان نا اہل ہوئے تو یہ نوازشریف کیلئے بھی اچھی خبر نہیں ہوگی کیونکہ اُن کی اپنی بحالی کے چانس بھی مدھم ہو جائیں گے۔ اِس اہم موضوع پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ فواد چوہدری نے بھی اپنی حکومتوں کے خلاف کھڑاک شروع کردیا، چوہدری پرویز الٰہی کو تو پہلے سے وارننگ تھی۔ یہاں بجلی کے بلوں نے عوام کا کچومر نکال دیا اور اس کے بعد حکومت کو عوام کا خیال آیا، ایسے نوٹس پہلے ہونے چاہئیں۔ اب بجلی مہنگی بھی ہوگی اور نایاب بھی، ہمیں بچت کے طریقے ڈھونڈنے پڑیں گے۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے دوران زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید