• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگے پٹرول، بجلی سے غریبوں کی نیندیں اڑ گئیں، دفاتر کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگے پٹرول ، بجلی سے غریبوں کی نیندیں اڑ گئیں،دفاترکا گھیراؤ کرینگے،حکمرانوں نے مشکل ترین حالات میں لاکھوں انسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا، کرسی کی جنگ میں مصروف سیاسی جماعتیں سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی جی خان، تونسہ اور راجن پور کے سیلابی علاقوں کے دورہ کے موقع پر متاثرین سے گفتگو اور مظفرگڑھ میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کی شمولیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاعات کے باوجود وفاقی و صوبائی حکومتوں نے لوگوں کی نقل مکانی اور سامان کی حفاظت کے اقدامات نہیں کئے، باپردہ خواتین سڑکوں پر آ گئیں،کھانے کیلئے روٹی، رہنے کیلئے چھت نہیں، مکانات پانی میں بہہ گئے، مویشی چارہ نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے مر رہے ہیں، 3دن سے جنوبی پنجاب میں ہوں، ہزاروں خاندانوں کو دیکھا جو اپنے بچوں اور بہنوں بیٹیوں کے ساتھ کھلے آسمان کیے نیچے سونے پر مجبور ہیں، پانی سے مساجد شہید، قبرستان بہہ گئے
اہم خبریں سے مزید