پشاور (وقائع نگار )پشاور کے پرنٹنگ پریس مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز کے خلاف محلہ جھنگی سے سوئیکار نو چووک تک احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز واپس لیکر تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ریلی کی قیادت فرنٹیر پبلشرز ہمدرد گروپ کے صدر سلیم الرحمن ہمدرد اور دیگر پرنٹنگ پریس کے تاجروں نے کی جبکہ ریلی میں کثیر تعداد میں پریس سے منسک لیبرز بھی شریک رہے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں حکومت کی جانب سے یہ اقدام ظالمانہ ہے انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ کسی صورت منظور نہیں جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے دوسری جانب وزیر خزانہ کی ایماء پر بجلی کے اضافی بلز بھیجے گئے ہیں جو ظلم کی انتہاء ہے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز واپس لیکر فوری ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ۔