آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: گھر میں داخل ہوتے وقت اگر گھر میں کوئی موجود نہ ہو تو پھر بھی سلام کرنا چاہیے، ایسی صورت میں یہ سلام کس طرح کہنا ہوگا ؟
جواب : گھر میں داخل ہوتے وقت کوئی اگر موجود نہ ہو تو ’’السلام علینا وعلىٰ عباداللہ الصالحین‘‘ کہے، اگر لوگ موجود ہوں تو ان کو سلام کرے، قرآن کریم میں سورۂ نور میں ہے : " پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو۔" (سورۃ النور:61) "سلام" اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے۔ ’’ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے، تو جب تک یہ گھر میں ہے اللہ نے اس کارزق اپنے ذمہ لے لیا اور اگر موت آئے تو جنت میں داخل ہوگا ۔‘‘ (الترغیب و الترھیب، 1/172)