کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ نے نواں کلی کا دورہ کرکے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کااستعمال کرکے پانی کو نکالاجارہاہے ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جارہی ہیں صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جارہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ متاثرین کے ساتھ اورمشکلات کاہرممکن ازالہ کرے گی۔