اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے کھیلوں کے شعبے بحال کرنےکا حکم دے دیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں دولت مشترکہ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم نے میڈل جیتنے والوں کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کیا، ملک و قوم کا نام روشن کرنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی لگائی تھی۔