• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلقیس بانو گینگ ریپ کیس،بھارتی سپریم کورٹ نے مجرموں کی رہائی پر وضاحت طلب کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے مجرموں کو رہا کرنے کے فیصلے پر ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ عدالت کے اس حکم کو بی جے پی حکومت کی بڑی سبکی قرار دی جا رہی ہے۔مجرموں کو معافی دینے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت میں اپنی دلیل پیش کرتے ہوئےسینئر وکیل کپل سبل کا کہنا تھا، "14افراد قتل کر دیے گئے، ایک حاملہ اور کئی دیگر خواتین کا گینگ ریپ کیا گیا، تین سالہ بچی کا سر زمین پر کچل کر اسے مار دیا گیا۔ ملزمین کی شناخت ہو گئی، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت نے آخر کن وجوہات کی بنا پر عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ان مجرموں کومعافی دے دی۔"۔سپریم کورٹ نے ان کی رہائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ گجرات سرکار کی مذکورہ اسکیم کے تحت کیا ان مجرموں کو، جو قتل اور گینگ ریپ کے قصوروار پائے گئے تھے، معافی دی جاسکتی ہے یا نہیں۔ عدالت نے کہا کہ وہ یہ بھی دیکھنا چاہتی ہے کہ آیا ان مجرموں کو معافی دیتے وقت عقل اور سمجھ بوجھ کے ساتھ غور و خوض کیا گیا تھا یا نہیں۔سپریم کورٹ نے اس معاملے میں تمام گیارہ مجرموں کو بھی فریق بنانے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید