• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ڈرائیور نے مغوی بیکری ملازم کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھندو کی حدود اخو ن آباد میں ڈرائیور نے بیکری ملازم کو ہوس کانشانہ بناڈالا اوربلیک میلنگ کے لئے ویڈیو بنا لی ،راز فشاں کر نے پر جان سے مارنے کی دھمکی، مقد مہ درج کرلیا گیا۔بیکری ملازم عمر نے رپورٹ درج کراتے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ خٹک چوک میں موجود تھا کہ شاہد ولد امان گل اس کے پاس آیا اوراس کے ساتھ گپ شپ شروع کی اس دوران شاہد نے اسے گریبان سے پکڑا اورزبردستی ویگن میں ڈال کر اپنی بیٹھک لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اس دوران اسے بلیک میل کرنے کے لئے ملزم نے اپنی اور اس کی ویڈیو بھی بنا ئی اورراز افشاں کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی د ی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔
اہم خبریں سے مزید