کراچی/جیکب آباد( اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سندھ میں سیلاب زدگان کو راشن اورخیمے سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہا ہے،سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کا کندھا استعمال کر کے عوام کو بنیادی حق سے محروم رکھا، سندھ میں بارش وسیلاب کے پانی نے بڑی تباہی مچادی ہے ،سیلاب زدگان کی بحالی کے نام پر کرپشن کے دروازے کھلیں گے، حکمران جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور ٹھیکیدار مال بنائیں گےقیامت کامنظر ہے،لوگ اپنے پیاروں، گھروں، فصل ،املاک وقیمتی سامان سے محروم ہوکر کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں۔یہ وقت سیاست بازی نہیں بلکہ بلاتفریق متاثرین کی مدد کرکے ان کی مشکلات میں کمی کرنا ہے۔ طوفانی بارشوں اورحکومتی نااہلی کی وجہ سے وطن عزیزمیں سنگین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے لیکن حکمران جماعتوں سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت نے ملک میں سرکس سجا رکھا ہےجبکہ یہاں سے منتخب نمائندے غائب ،کراچی یا اسلام آباد میں مزے سے زندگی گزار رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے نواحی علاقے مبارکپورمیں بارش متاثرین سے اظہارہمدردی اورامدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران کیا جبکہ ملتان میں پریس کانفرنس بھی کی ۔