• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں۔ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعے پر یہ دن بھر پور انداز سے منایا گیا۔ طلبا اور اساتذہ کا جوش و جذبہ دیکھنے والا تھا۔

تعلیمی داروں میں پرچم لہرانے کی تقریب کے ساتھ ٹیبلوز، تقریری مقابلے ، ملی نغموں اور کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقاریب میں کالج اساتذہ ، غیر تدریسے عملے اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر مختلف پرنسپل صاحبان نے اپنے کالجوں میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،’’آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں، آزادی کا حصول یقیناً ایک بہت مشکل مرحلہ تھا، اِس میں خداوند تعالیٰ کی رحمت و مدد حاصل رہی۔ 

پاکستانیوں کے لیے 14 اگست خاص اہمیت کا حامل اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور دن ہے۔ پاکستان کرۂ ارض کا واحد ملک ہے جواسلامی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ ایک خدا، ایک رسولﷺ اور ایک قرآن پر ایمان رکھنے والوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن حاصل کیا۔

آزادی کے حصول کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی، یہ اُن کا دو قومی نظریے پر غیرمتزلزل ایمان و یقین کا واضح ثبوت تھا۔ طلبہ کو چاہیے کے اس کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالیں خوب محنت سے پڑھیں اور قائدِ اعظم کے خوابوں کی تعبیر بن جائیں۔‘‘ مختلف پروگراموں میں حصّہ لینے والے انعام یافتگان کو تحائف اور اعزازای شیلڈز پیش کی گئیں۔ (رپورٹ: پروفیسر محمد فاروق دانش)