واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن کی ذاتی ڈائری چوری کرکے بیچنے والے دو نوں افراد نے اقرار جرم کرلیا ہے، مجرموں کو پانچ پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سال 2020یں صدارتی مہم کے دوران ایشلے بائیڈن کی ڈائری چوری کرنے والوں نے 40 ہزار ڈالر میں بیچ دی تھی۔ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اس وقت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی انتخابات کی مہم چلا رہے تھے۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ دو امریکی شہریوں ایمی حارث اور رابرٹ کرلانڈر نے اقرار جرم کیا ہے کہ انہوں نے ڈولڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کو ڈائری بیچنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے عدم دلچسپی کے بعد ایک سماجی تنظیم سے رابطہ کیا۔پراجیکٹ ویریٹاس نامی اس سماجی تنظیم نے ایمی حارث اور رابرٹ کرلانڈر کو ڈائری کے عوض بیس بیس ہزار ڈالر دینے کی آفر کی۔