کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے کمشنر مکران ڈویژن کمشنر رخشاں ڈویژن اور سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ایران سے ایل پی جی اور اشیاء خورد نوش کی ترسیل کو آسان و سہل اور نرم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایران کے سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کر کے ایل پی جی اور اشیاء خوردوش کی ایران سے سپلائی کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جائے اس اقدام کا مقصد سیلاب کے باعث ذرائع آمد ورفت بند ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو خوراک اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔