• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،زرعی یونیورسٹی میں جوائنٹ ایکشن کونسل کی ہڑتال اور ریلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) زرعی یونیورسٹی پشاور میں جوائنٹ ایکشن کونسل کی ہڑتال جاری ہے، ملازمین نے زرعی یونیورسٹی سے پیوٹا چوک پشاور یونیورسٹی تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ملازمین پچھلے کئی روز تنخواہوں میں اضافے، ریٹائر ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی، مردان میں واقع کیمپس کی زرعی تحقیقاتی زمین کو انجینئرنگ یونیورسٹی کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے کہا کہ پرامن طریقے سے حق مانگ رہے ہیں ابھی تک وائس چانسلر کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،صوبائی حکومت نے 15 مہینے پہلے تنخواہوں میں اضافے جو اعلان کیا تھا آج تک یونیورسٹی ملازمین کو اضافہ نہیں ملا ، اگست کے مہینے کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین کے بقا یا جات کی ادائیگی فوری یقینی بنائی جائے، مردان میں واقع کیمپس کی زرعی تحقیقاتی زمین پر ڈپٹی کمشنر مردان اور وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی کا غیر قانونی قبضہ فوری ختم کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا اگر جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو ملازمین انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
پشاور سے مزید