شیخوپورہ( نمائندہ جنگ ) ڈالا دیال شاہ میں خالو نےتین دوستوں کے ساتھ پندرہ سالہ لڑکی ( ع) کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کوشاہدرہ میں ایک بدنام عورت کے گھر بھی بھجوایا وہاں بھی اس کے ساتھ مختلف افراد نے زیادتی کی لڑکی کی والدہ روبینہ بی بی کی درخواست پر اس کے بہنوئی ابرار حسین اور دیگر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، لڑکی کا والد فوت ہو چکا ہے ۔