راولپنڈی(جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہا ہےکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی جائے، جب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آرمی چیف کابلوچستان کے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کادورہ،امدادی کارروائیوں میں مصروف جوانوں سےملاقات،سول انتظامیہ کی مددکیلئےتمام دستیاب وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خیریت دریافت کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ریسکیو کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد، انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر ضرورت مند بھائیوں، بہنوں تک پہنچنا چاہیے، قدرتی آفت پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مردوں کی حفاظت اور بھلائی سب سے پہلے آتی ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر ایک کی بحالی تک چین نہیں بیٹھیں گے۔ عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے لوگوں کی حفاظت اور بہبود سب سے پہلے آتی ہے اور ہم اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی نہ ہو جائے اس کے لیے چاہے کتنی ہی کوشش کی ضرورت کیوں نہ ہو۔