• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی، 18 گھنٹے سے پھنسا مدد کیلئے پکارتا شخص سیلابی ریلے کی نذر

ہرنائی ( نامہ نگار )زرد آلو ندی میں پھنسے شخص کو 18گزرنے کے باوجود بھی بچانے کوئی نہ آیا، گزشتہ رات سیلابی ریلہ اسے بہاکر لے گیا۔تعلق افغانستان سے تھا‘ہرنائی کے بارش متاثرین آج بھی امداد کے منتظر‘ زمینی رابطہ ایک ہفتہ سے منقطع ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو ندی میں جمعہ کی صبح 8بجے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بچانے کےلئے کوئی نہیں آیا اور آخر کارسیلابی ریلہ اسے رات گئے بہا کر لے گیا سیلاب میں پھنسے شخص کو بچانے کیلئے زردآلو کے عوام اور سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر بار بار اپیلیں کرنے کے باوجود کوئی بھی مدد کےلئے نہ پہنچ سکا اور سیلاب میں پھنسا نوجوان جس کا تعلق افغانستان سے تھا رات گئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگیا،صبح مقامی لوگوں نے اسکی لاش جھاولان ندی سے نکال لی۔دوسری جانب ہرنائی جہاں بلوچستان میں سب زیادہ جانی ومالی نقصان ہوالیکن حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی اورانکی مدد کیلئے کوئی نہیں پہنچا ۔ہرنائی کا ملک بھر اور صوبائی دار الحکومت سے زمینی رابطہ ایک ہفتے سے منقطع ہے، لیکن زمینی رابطہ بحال کرنے کیلئے بھی کسی محکمے نے کوئی سنجیدہ اقدام نہ اٹھایا ۔واضح رہے کہ سیلاب میں پھنسے شخص کو نکالنے کیلئے بار بار ہیلی کاپٹر بھجوانے کی اپیل کی گئی لیکن ہیلی کاپٹر آیا اور نہ کوئی اور اس کی مدد کیلئے آیا آخر کار سیلاب کی نذر ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔ 

اہم خبریں سے مزید