• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،محمد اقبال وزیر

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیربرائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیرنے کہا ہے کہ محکمہ ریلیف اور اسکی ذیلی ادارے ریسکیو 1122، اور سول ڈیفنس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں عملے کی چھٹیاں منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122کے صوبائی کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر نے صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کو بریفنگ دہٹے ہوئے کہا کہ پشاور سے بھی ٹیمیں جنوبی اضلاع پہنچ گئی ہے، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ٹانک، لکی، ڈیرہ، کوہستان اور سوات سمیت مختلف اضلاع میں ریسکیو 1122 کے آپریشنز جاری ہے۔ریسکیو 1122 کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئی ہے، بہترین طریقے سے ہر ضلع میں آپریشنز جاری ہے اور ابھی تک ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔محمد اقبال وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122 آپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں مزید تیزی کی جائے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور متاثرہ تمام افراد کو مالی نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا۔
پشاور سے مزید