پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف شاہراؤں پر لگے کیٹ ائیز شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے جبکہ کیٹ ائیز سے کسی بھی وقت حادثات رونما ہونیکا کا خدشہ ہے جبکہ گاڑیوں کے ٹائرز بھی خراب کرنے لگے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر کیٹ ائیز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے شہر کے مختلف سڑکوں پر لگے کیٹ ائیز کے باعث شامی روڈ کے ایک یوٹرن میں حالیہ دنوں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار ہوا تھا اور اپنی جان کی بازی ہار گیا تھا جبکہ دیگر سڑکوں پر لگے کیٹ ائیز کے باعث گاڑیوں کے ٹائر خراب ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہے اسکے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور ارباب روڈ پر میں نصب کئے گئے کیٹ ائیز کے باعث اکثر اوقات ٹریفک جام بھی رہتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیٹ ائیز کے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر بھر سے کیٹ ائیز کو ہٹا کر متبادل رکاؤٹوں کا بند بست کر کے شہریوں کو تحفظ اور ریلیف فراہم کیا جائے۔