اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سید ظفر علی شاہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔
عدالت کا کہنا ہےکہ یہ درخواست اب بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں، لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کیا
حکم نامے میں وفاقی حکومت کی عائد شرط ختم کی گئی، نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم نامے کوچیلنج کیا، اس لیے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا معاملہ سننا اس عدالت کا اختیار نہیں ہے۔