دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی سی بی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے معاملے کو جس طرح ہینڈل کررہا ہے وہ مجرمانہ غفلت ہے۔ شاہینآفریدی صرف پاکستانی پراڈکٹ نہیں بلکہ وہ دنیا کا اثاثہ ہیں۔ سرکاری ٹی وی کو انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ شاہین کا کیس دیکھ کر مجھےدکھ ہوتا ہے۔گروم ہونے کے بعد پوری دنیا انہیں ایکشن میں دیکھنا چاہتی ہے۔ اس لئے ان کا درست علاج کرایا جائے۔ جس طرح شاہین شاہ کو علاج کے لئے لندن بھیجا گیا ہے اس سے لگ رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایک تکلیف میں مبتلا تھے۔ انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ آٹھ ہفتے پہلے کیوں نہیں لیا گیا تھا۔ ان کا مرض فوری جاننے کے بعد بہترین ری ہیب کرایا جانا چاہیے تھا ۔پی سی بی نے ابھی تک اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی میڈیکل سہولیات کو اپ گریڈ نہیں کیا ہے جو افسوس ناک ہے۔