دبئی (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے دو ملکوں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد سپر فور مرحلے میں ہم پاکستان اور بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ٹورنامنٹ میں ہم نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور اسی انداز میں فنش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں آئے تھے آخر میں لگ رہا تھا کہ گرائونڈ میں تمام لوگ افغان ہیں۔ افغانستان کی کرکٹ میں اب تبدیلی آرہی ہے، نجیب زدران نے جارحانہ بیٹنگ کی جبکہ ابراہیم نے رک کر میچ ختم کیا۔ اس سے قبل راشد خان اور مجیب کی بولنگ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہماری جیت کی بنیاد رکھی اور ہم نے شارجہ میں اپنے پرانے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے میچ ختم کیا۔