• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قانون میں ترامیم کالعدم قرار دی جائیں ،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے قومی احتساب بیورو،آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے ایکٹ کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،گزشتہ روز چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے نیب آرڈیننس میں مزید ترامیم کے ایکٹ کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نیب قانون میں ترامیم کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ چند مخصوص افراد کو فائدہ دینے کیلئےقانون تبدیل کیا گیا ہے ، ترامیم کے بعد بے نامی داری کی تعریف کوتبدیل کرکے وائٹ کالر کرائم کو ثابت کرنا ناممکن بنا دیا گیا ہے ،مذکورہ ترامیم سے جعلی بینک اکائونٹس کے تمام ملزمان بری ہوجائیں گے، مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب پر اثر انداز ہونے کیلئے ان کی تقرری کا اختیار صدر سے لیکر حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایسے وزراء ، وزرائےاعظم، وزرا ء اعلی اور پبلک آفس ہولڈرز جن کو سزائیں ہو چکی ہوں نیب قانون سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے ، نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے بعد جعلی بنک اکاونٹس کے ملزمان بری ہو جائیں گے،درخواست گزار کے مطابق اپنے فائدے کیلئے قانون سازی نہیں کی جاسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید