راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)ضلع راجن پور میں سیلاب سے متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر کی قیادت میں علاقہ کا دورہ کیا ۔ادھر رسالپور میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے متاثرین میں نہ صرف امدادی سامان تقسیم کیا بلکہ 320مریضوں کا معائنہ بھی کیا اور ان میں ادویات اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ طبی ٹیم نے کوٹلہ احمد میں بھی متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ 171مریضوں کا معائنہ اور ادویات تقسیم ، چک شہیداں میں 137 متاثرین کا طبی معائنہ، ادویات اور دیگر اشیا تقسیم کی گئیں۔ طبی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں بھی طبی امداد فراہم کی۔