پشاور (وقائع نگار )یونیورسٹی روڈ نزد کے ٹی ایچ ہسپتال انڈر پاس اور بی آر ٹی سیڑھیوں کے نیچے تجاوزات کی بھرمار جسکے باعث پیدل چلنا محال ہو چکا ہے شہر کے بازاروں میں تجازات کے خاتمہ میں ضلعی انتظامیہ مسلسل نا کام دکھائی دینے لگی شہر کے مصروف ترین شاہراہ ہیونیورسٹی روڈ کے ٹی ایچ انڈر پاس کے قریب تجازات مافیا نے قبضہ جما کر رکھا ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنا محال ہونے لگا جبکہ وہی بی آر ٹی سیڑھیوں کے نیچے ہیروئنچیوں نے بھی ڈھیرے جما رکھے ہیں جس نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سولات کھڑے کر دئے سنجیدہ عوامی حلقو ں نے اس سلسلے میں نوٹس لیکر سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے