راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید35کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد493ہوگئی ۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے 22،راولپنڈی کینٹ سے آٹھ،کہوٹہ سے دو،ٹیکسلا سے ایک ہیں ۔اب تک پوٹھوہار ٹائون پری اربن سے 293،کہوٹہ28،راولپنڈی کینٹ44،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی28،چکلالہ کینٹ 10، ٹیکسلا کینٹ 13،پوٹھوہار رورل نو،ٹیکسلا رورل چھ، گوجرخان تین اور کلر سیداں اور مری سے ایک ایک مریض آچکے ہیں۔دوسرے اضلاع کے 31اور20کی ابھی نشاندہی نہیں ہوسکی۔اس وقت ہسپتالوں میں152مریض ہیں جن میں سے74 ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔انسداد ڈینگی کارروائیوں کے دوران 166 ایف آئی آرز، 20 جگہیں سیل،50چالان،176نوٹس اورایک لاکھ10 ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔