• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچو! آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سب سے بڑا فوجی اعزاز کون سا ہے۔ ویسے تو اور بھی اعزازات ہیں لیکن ان میں’’ نشانِ حیدر‘‘ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔ یہ اب تک گیارہ جوانوں کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر کرار تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لیے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہوں۔ 

ان میں میجر طفیل نے سب سے بڑی عمر یعنی 44 سال میں شہادت پانے کے بعد نشان حیدر حاصل کیا، باقی فوجی جنہوں نے نشان حیدر حاصل کیا جن کی عمریں 40 سال سے بھی کم تھیں، جبکہ سب سے کم عمر نشان حیدر پانے والے راشد منہاس تھے، جن کی عمر 20 سال 6 ماہ تھی۔ نشان حیدر وزات دفاع کے احکامات پر بنایا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں 88 فیصد کاپر، 10 فیصد سونا اور 2 فیصد زنک استعمال ہوتا ہے۔