• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ نواز دھانی کی ایشیاکپ میں شرکت مشکوک

شارجہ(نمائندہ خصوصی) شاہ نواز دھانی کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہےامکان ہے کہ بھارت کے میچ کے بعد ٹیم انتظامیہ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنائے گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیسرے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی کا ان فٹ ہونا بڑا نقصان ہے اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم ان فٹ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے، لہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ48سے72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید