• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان اور نواز کی پارٹنرشپ ٹرننگ پوائنٹ تھی، بابر اعظم

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش کرتے ہیں صورتحال کوئی بھی ہو ڈریسنگ کا ماحول نارمل اور تمام چیزوں کو سادہ رکھوں۔ رضوان اور نواز کی پارٹنرشپ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا تھا کہ نواز پر چانس لیا جائے اور اس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، پاور پلے میں بھارت نے اچھی بیٹنگ کی البتہ فاسٹ بولروں نے اننگز کا اچھا اختتام کیا۔ مین آف دی میچ محمد نواز نے کہا کہ لیفٹ آرم اسپنر کی جو اچھی چیزیں ہیں وہ کروں۔ لائن اور لینتھ پر توجہ دوں۔مجھے کپتان نے جارحانہ بیٹنگ کا ٹاسک دیا تھا۔ دس کی اوسط درکار تھی میں نے چانس لیا اور اس میں کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ اپنے ایریا میں جو گیند آئی اس پر اسٹروکس کھیلے۔ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کی اہمیت فائنل سے زیادہ ہوتی ہے۔ کپتان بابر اعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ نئی گیند پر رنز کئے جائیں۔ہمارے بیٹر 40 سے 45 رنز کا سوچ کرآتے ہیں اور یہی پلاننگ ہوتی ہے کہ میچ کو جلد ختم کیا جائے۔

اسپورٹس سے مزید