دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ یہ بڑے پریشر والا میچ تھا۔ محمد رضوان اور محمد نواز کی شراکت نے ہمیں جیت سے دور کردیا ۔ نوجوان کھلاڑیوں کو ان میچوں سے سیکھنا ہوگا اور یہ سیکھنا ہوگا کہ پریشر میں کس طرح کھیلا جاتا ہے، اس ہار سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ دوسری اننگز میں پچ بیٹرز کے لیے بہتر لگی ۔ ہم خراب بولنگ کی ۔ کسی بھی پچ پر180رنز اچھا اسکور ہوتا ہے ہمیں اسکور کا دفاع کرنے کے لئے اچھی بولنگ کرنا ہوگی لیکن پاکستان کو جیت کا کریڈٹ دوں گا۔