• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پنجاب کے عوام کوکالاباغ کادانہ ڈال رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک کو بارشوں اور سیلاب نے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن نے ڈبویا ہے حکومت اپنی نااہلی، ناکامی اور کرپشن کو چھپانے کے لیے کالاباغ ڈیم کا راگ الاپ رہی ہے شہباز شریف ”کالا باغ“ کے کارڈ کو پنجاب میں اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اتحادی حکومت عوام کو مہنگائی ختم کرنے کا ”سبز باغ“ دکھانے میں ناکامی کے بعد اب طوفانی سیلاب کی آڑ میں پنجاب کے عوام کو ”کالا باغ“ کا دانہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اب سوال یہ ہے کہ کیا حکومتی شہباز الیون میں شامل تیرہ جماعتوں کی اس ٹیم کو اس فیصلے میں مولانا فضل الرحمن ، آصف زرداری اور اے این پی سمیت سب کی حمایت اور آشیرباد حاصل ہے کیا ”کالا باغ “ کے مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کا ڈرامہ کالا باغ ڈیم بننے سے پہلے ہی کمزور تنکوں سے بنی اس اتحادی حکومت کو سیلاب میں بہا کر نہیں گرادے گی۔
کوئٹہ سے مزید