کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ و قبائلی رہنما ملک شیر علی کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب و بارش سے متاثرہ ہنہ اوڑک کے عوام بے یارومددگار اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں جہاں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس سلسلے میں ملک شیر علی کاکڑ نے حکومتی نمائندوں سے مختلف اوقات میں ملاقات بھی کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنہ اوڑک کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کی جائے۔