دبئی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا میں اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 43 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ویٹرنز نے 45 اوورز میں 276 رنز بنائے۔ ایس ایم کاظمی نے 120 اور محمد اشرف پکھالی نے79 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم چھ وکٹ پر 233 رنز بناسکی۔ کیوین گرانٹ نے 77 رنز اسکور کئے ۔ بشارت علی بابر نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔