• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ قیمتی تحائف ملے، سب توشہ خانے میں جمع

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ قیمتی تحائف ملے، وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف اب مستقل طور پر توشہ خانے میں رکھے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحائف عوام کو دکھائے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی تحائف کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کرائے گئے قیمتی تحائف انہیں خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے سے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک گھڑی کی مالیت 10کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک سمیت تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید