• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھڈو سمیت سندھ پانی میں ڈوبا ہوا، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، سراج الحق

جھڈو (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، تعلقہ جھڈو سمیت سندھ کے تمام سیلاب ذدہ علاقوں میں عزت دار خواتین کو گھر سے بے گھر کر کے سڑکوں کے کنارے بٹھا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کو حکومت نے خیمے ، کھانا پانی تک فراہم نہیں کیا ، سندھ میں پندرہ بیس دنوں سے آفت آئی ہوئی ہے،اس قدر بگڑی ہوئی صورتحال کے باوجود سندھ حکومت اجلاس پر اجلاس کرنے اور فائلیں بنانے میں لگی ہوئی ہے، یہ وقت اجلاسوں کا نہیں ہے، سیلاب متاثرین کو خیمے کھانا پانی دیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید