• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے دلکش ملتان پروگرام پر کام شروع کردیا: ڈپٹی کمشنر

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کے کہ شہر اولیاءکی تاریخی عمارات اور صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے دلکش ملتان کا منصوبہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں چوک گھنٹہ گھر کی بلڈنگ کی اپ گریڈیشن اور لائٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر بلڈنگ میں لائیٹنگ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت گھنٹہ گھر کو رات کے اوقات میں دلکش بنانے کیلئے خوبصورت لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ عمارت کا سٹرکچر بھی بہتر کیا جارہا ہے، والڈ سٹی پراجیکٹ کو صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،قبل ازیں والڈ سٹی پراجیکٹ کے افسران محمد حسن،محمد سرمد اور محمد عمیر نے تاریخی عمارات کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔
ملتان سے مزید