دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد، اعظم صدیق کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گرین شرٹس کو افغانستان سے جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ میچ کے دوران گراؤنڈ میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں لکھا ہے کہ سلام پاکستان! ہمارے دلوں میں اللّٰہ کی رحمت اور جیتنے کا یقین تھا جو اللّٰہ نے پورا کیا، اللّٰہ فائنل میں بھی جیت دے۔