• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی اے سکھر کے ذریعے 35 ہزار بھرتیاں، چیف سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے آئی بی اے سکھر کے ذریعے 35ہزار مبینہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے خلاف چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری سروسز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو آئی بی اے سکھر کے ذریعے 35 ہزار مبینہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ آئی بی اے سکھر اور کراچی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل کو جواب کی کاپی فراہم کردی گئی۔ آئی بی اے کے وکیل نے کہا کہ ایسی ہی ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس میں ہمارا موقف ہی نہیں سنا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید