پشاور(وقائع نگار) مئیر پشاورحاجی زبیر علی نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ریونیوبڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کوسہولیات کیلئے بھی کوشاں ہیں‘ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جائیدادوں کے آکشن کابھی فیصلہ کیاگیا،نمکمنڈی سکائی لائن پارکنگ پلازہ کی پارکنگ سے میٹروپولیٹن کی آمدن میں مزید اضافہ ہوگا اور نمکمنڈی میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ ہوگا اور عوام کے مشکلات میں کمی آئیگی اورعوام آسانی سے گاڑی پارک کر سکیں گے گذشتہ روز ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں گذشتہ ہونے والے اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئیں جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشد علی زبیر، ڈائریکٹرویسٹ زون قدیرنصیر،ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر محمد اویس،ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ منجمنٹ ایاز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ویسٹ زون اکرام اللہ‘ چیئرمین ولی محمد،چیئرمین عطاء اللہ‘ چیئرمین حاجی محمد ارشاد‘ چیئرمین نورغلام اور دیگر نے شرکت کیں۔ اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے نمکمنڈی میں موجود فوڈسٹریٹ‘سکائی پارکنگ پلازہ‘ ٹرک سٹینڈ اور یونیورسٹی ٹاؤن میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی جائیدادوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مئیر پشاور کوپیش کیں اس حوالے سے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی جائیدادوں کی ریونیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے موقع بھی فراہم ہونگے جبکہ سکائی لائن پارکنگ فیس کے حوالے سے بھی مشترکہ فیصلہ ہواکہ پارکنگ فیس کتنی رکھی جائے جس پرمتفقہ فیصلہ ہواکہ عوام کیلئے سکائی لائن پارکنگ فیس میں گاڑیوں کیلئے صبح 8 تا 2 بجے دو پہر تک 50 روپے ہونگے جبکہ اسکے بعد رات تک 100 روپے ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کیلئے 30 روپے پارکنگ فیس مقررکی گئیں جبکہ عوام کو مستقل پارکنگ کیلئے ماہوار فیس 2500 روپے مقر رکی گئیں ہے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ نمکمنڈی سکائی لائن پا رکنگ پلازہ کی پارکنگ سے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے آمد ن میں مزید اضافہ ہوگا اور یہاں کے رہائشیوں کو بھی سہولیات فراہم ہوگی جبکہ باہر سے آئے ہوئے مہمان بھی سہولت سے گاڑی کھڑی کرکے اپنے کام کرسکیں گے