’اسرائیل کا احتساب عالمی نظام کی ساکھ کا امتحان ہے‘
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ایک برادر، خود مختار ریاست پر اسرائیلی حملے پر غور کیلئے جمع ہوئے ہیں، گزشتہ ماہ ہم جدہ میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے ملے تھے، ان اجلاسوں کی کثرت ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی امن و سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکا ہے۔۔